اہم خبریںپاکستانسیاست

آصف زرداری بلوچستان میں متحرک،سینیئر سیاستدان پی پی پی میں شامل

بی ایس او کے سابق چیئرمین محی الدین بلوچ اور جمال رئیسانی سمیت بلوچستان کے متعدد رہنماؤں نے پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

نیوز کریز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کے متحرک ہونے کے بعد سیاسی رہنماؤں کی بلاول ہاؤس کراچی کی جانب آمد و رفت کا سلسلہ جاری ہے۔ پلوچستاں عوامی پارٹی کے رہنماؤں کی شمولیت کے بعد بلوچستاں سے تعلق رکھنے والے دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصہ قبل پیپلزپارٹی کو چھوڑنے والے سابق وفاقی وزیر سردار فتح محمد حسنی اور صوبائی وزیر طاہر محمود نے دوبارہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

بی ایس او کے سابق چیئرمین محی الدین بلوچ اور جمال رئیسانی سمیت بلوچستان کے متعدد رہنماؤں نے بھی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بلوچستان عوامی پارٹی کے کئی رہنماؤں نے آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button