اہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریں

بیت الحم پر اسرائیلی فوجی حملہ، 1 فلسطینی شہید اور 6 زخمی

آج صبح سویرے صہیونی فوجیوں نے بیت لحم میں واقع "الدھیشہ" کیمپ پر حملہ کیا، اس دوران انہیں اس کیمپ میں مقیم فلسطینی نوجوانوں کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

نیوز ذرائع کے مطابق، صیہونی فوج نے آج صبح ہی فلسطین کے مغربی کنارے کے جنوبی علاقے بیت الحم پر حملے کر کے ایک فلسطینی شہید اور دیگر چھ افراد زخمی کر دئیے ہیں۔ فلسطینی میڈیا نے شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ “عمر مناع” نامی فلسطینی جوان سینے میں گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا، جب کہ زخمی ہونے والوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ آج صبح سویرے صہیونی فوجیوں نے بیت لحم میں واقع “الدھیشہ” کیمپ پر حملہ کیا، اس دوران انہیں اس کیمپ میں مقیم فلسطینی نوجوانوں کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button