اہم خبریںپاکستانسیاست

پی ڈی ایم رہنما اپنے باقی رہ جانیوالے کیسز بھی ختم کروانا چاہتے ہیں، فواد چوہدری

عدلیہ کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اس تاثر کو غلط ثابت کریں کہ عدلیہ کسی کے زیر اثر ہے، جب کسی افسر کے کہنے پر عدالتیں کھلیں گی تو باتیں ہوں گی۔

نیوز ذرائع کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ موجودہ سیاسی صورت حال میں عدلیہ کا کردار بھی آئینی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف، نواز شریف اور آصف زرداری کہتے ہیں کہ یہ ہمیں ڈاکو اور چور کہتے ہیں تو میں ان سے کہتا ہوں کہ عوام میں جائیں اور پوچھیں کہ وہ انہیں ایسا کیوں کہتے ہیں، جتنی لوٹ مار انہوں نے کی ہے ان کے لئے چور ڈاکووں سے بڑا کوئی لفظ نہیں ہے۔ عدلیہ کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اس تاثر کو غلط ثابت کریں کہ عدلیہ کسی کے زیر اثر ہے، جب کسی افسر کے کہنے پر عدالتیں کھلیں گی تو باتیں ہوں گی۔ مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لئے حکومت اور پی ڈی ایم سنجیدہ نہیں جبکہ عوام سنجیدہ ہیں اور یہ یہ عوام میں جانے اور اُن کے فیصلے سے ڈرتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے چلینج کرتے ہوئے کہا کہ یہ کبھی گارڈز کے بغیر عوام میں نکل کر دکھائیں، یہ الیکشن نہیں بلکہ اپنے باقی رہ جانے والے تمام کیسوں کو ختم کرانا چاہتے ہیں، جس کی تازہ مثال نیب مریم کی اپیل ہی دائر نہیں کر رہا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button