بین الاقوامیبین الاقوامی خبریں

ویانا میں ایران، روس اور چین کے نمائندوں کا اجلاس

میخائل اولیانوف نے کہا کہ ابھی دنیا میں ایسے ممالک ہیں جو ایک قطبی دنیا کے لئے ہونے والی کوششوں کی مخالفت کرتے ہیں۔

آسٹریا کے شہر ویانا میں مقیم بین الاقوامی اداروں میں روس کے مستقل نمائندے نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شائع کرتے ہوئے ایران، چین اور روس  کے سیاسی و سفارتی نمائندوں کے درمیان ملاقات کی خبر دی۔ ذرائع کے مطابق، ویانا میں قائم عالمی اداروں میں روس کے نمائندے میخائل اولیانوف نے جمعرات کی صبح اپنے ٹویٹر پیج پر ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ایران، چین اور روس کے مستقل وفود نے مشترکہ دلچسپی کے امور پر تعمیری مذاکرات کیے۔ انہوں نے سوال اُٹھاتے ہوئے لکھا کہ کیا کثیر الجہتی تعلقات رکھنا غلط ہے؟ میخائل اولیانوف نے مزید کہا کہ ابھی دنیا میں ایسے ممالک ہیں جو ایک قطبی دنیا کے لئے ہونے والی کوششوں کی مخالفت کرتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button