اہم خبریںپاکستانسیاست

مفاہمت کا بادشاہ ایک بار پھر پنجاب میں سرگرم

پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے لیے مسلم لیگ ن نے پارٹی رہنماؤں اور آصف علی زرداری کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔

نیوز ذرائع کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسمبلیوں کی تحلیل کے بیان کے بعد ایک بار پھر پی ڈی ایم قیادت متحرک ہو چکی ہے۔ اس حوالے سے پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں روابط اور مشاورت کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ البتہ پی ڈی ایم قیادت نے کوئی بھی قدم اُٹھانے سے پہلے عمران خان اور چودھری پرویز الہٰی کی ملاقات کے نتیجے کا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل دونوں بڑی جماعتوں  نے آج وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دیا تھا۔ اس حوالے سے پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے لیے مسلم لیگ ن نے پارٹی رہنماؤں اور آصف علی زرداری کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔ پی ڈی ایم کی نئی حکمت عملی کے تحت تحریک عدم اعتماد اور اعتماد کا ووٹ لینے کے حوالے سے آصف زرداری اور لیگی رہنما پی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے رابطے کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانے کا انحصار پی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے مشروط ہو گا۔

 

 

 

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button