اہم خبریںپاکستانسیاست

عمران خان اور پرویز الہی کی ملاقات، اسمبلیوں کی تحلیل بارے مشاورت

چودھری پرویز الہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں لوٹانے میں ذرا بھی تاخیر نہیں کریں گے۔

نیوز ذرائع کے مطابق، آج جمعرات کے دن کچھ ہی دیر قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے درمیان زمان پارک میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات آدھ گھنٹے تک جاری رہی۔ جس میں صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بارے میں مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اور پی ٹی آئی کے چیئرمن عمران خان کے علاوہ ق لیگ کے سینئر رہنما مونس الہٰی اور حسین الہی جبکہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما پرویز خٹک شریک تھے۔ملاقات کے بعد پرویز الہیٰ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد یا گورنر راج کے شوشے دل خوش کرنے کے لیے ہیں اور اپوزیشن کے پاس نہ تو عدم اعتماد کا حوصلہ ہے نہ ان کے پاس نمبرز پورے ہیں۔ پرویز الہی نے اپوزیشن کے ہر غیر آئینی ہتھکنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا عزم کیا۔ انہوں نے آئندہ کل پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کیا ہے۔

چودھری پرویز الہی نے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے میں رتی برابر بھی تاخیر نہیں ہوگی۔ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں لوٹانے میں ذرا بھی تاخیر نہیں کریں گے۔ انہوں  نے کہا کہ عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے، ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں اس کا پورا ساتھ دیتے ہیں۔ غلط فہمیاں پیدا کرنے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام ہوں گے۔ عمران خان پاکستان کیلئے لازم و ملزوم ہیں، اپوزیشن عدم اعتماد کی تحریک لانے کا شوق پورا کرلے، انہیں پہلے کی طرح ناکامی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں اپوزیشن کو پہلے بھی مار پڑی اور آئندہ بھی مار پڑے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button