اہم خبریںبین الاقوامیبین الاقوامی خبریں

اسپین میں یوکرائن کے سفارتخانے میں بم دھماکہ

یوکرین کے سفارت خانے کی جانب سے میڈیا میں اس خبر کے آنے تک ابھی کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا

آج بدھ کی شام اسپین کے شہر میڈرڈ میں یوکرائن کے سفارت خانے میں بم دھماکہ ہو گیا۔ یہ دھماکہ ڈاک کے لفافے کے ذریعے کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بارود سے بھرے ایک ڈبے کو یوکرائن کے سفارت خانے میں پوسٹ کیا گیا، ڈبہ ایمبسی پہنچتے ہی دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے یوکرین کے سفارت خانے کا ایک ملازم زخمی ہو گیا۔یوکرین کے سفارت خانے کی جانب سے میڈیا میں اس خبر کے آنے تک ابھی کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آسکی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button