بین الاقوامی

عراقی وزیراعظم کا دورہ تہران

سرکاری استقبالیہ کی اس تقریب کے بعد آیت اللہ رئیسی اور محمد شیاع السوڈانی کے درمیان دو طرفہ مذاکرات شروع ہوں گے، جس میں دونوں ممالک کے اقتصادی اور سیاسی وفود دو طرفہ اور علاقائی مسائل اور تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔

آج منگل کی صبح عراق کے وزیراعظم “محمد شیاع السوڈانی” ایک وفد کے ساتھ تہران پہنچے، جہاں ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے سعد آباد تاریخی ثقافتی کمپلیکس میں ان کا با ضابطہ استقبال کیا۔ ایرانی خبررساں اداروں کے مطابق، عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی آج منگل کی صبح ایک سیاسی اور اقتصادی وفد کی سربراہی کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام سے بات چیت کے لیے تہران پہنچے۔ محمد شیاع السوڈانی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے تیسرے دورے پر تہران پہنچے جہاں ان کے استقبال کی با ضابطہ تقریب “سعد آباد” کلچرل سنٹر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ایران اور عراق کے قومی ترانے بجائے گئے، عراقی وزیر اعظم  نے ایرانی صدر کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کا ایک دوسرے سے تعارف کرایا گیا۔ واضح رہے کہ سرکاری استقبالیہ کی اس تقریب کے بعد آیت اللہ رئیسی اور محمد شیاع السوڈانی کے درمیان دو طرفہ مذاکرات شروع ہوں گے، جس میں دونوں ممالک کے اقتصادی اور سیاسی وفود دو طرفہ اور علاقائی مسائل اور تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button