اہم خبریںبین الاقوامی خبریں

ایرانی سائنسدان کی دوسری برسی جمعے کو منائی جائیگی

حالیہ جمعے کو ایران کے ممتاز سائنسدان شہید محسن فخری زادہ کی دوسری برسی منائی جائے گی۔ ایران کے مشہور سائنسدان محسن فخری زادہ کی شہادت کی دوسری برسی کی تقریب دو دسمبر جمعہ کی دوپہر 02:00 بجے منعقد ہو گی، برسی کی تقریب تہران میں امام زادہ صالح (رہ) کے مزار پر منعقد ہو گی، جس میں حکومتی اور عسکری حکام کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد شریک ہو گی۔ نیز اس تقریب میں اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کے مداح اور ملک کے مذہبی شعراء اپنا کلام پیش کریں گے۔ یاد رہے کہ ایرانی سائنسدان کو ایران مخالف طاقتوں کے توسط سے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اور یہ ایک ہائی پروفائل قتل تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button