پاکستان

اے این ایف کا آپریشن، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

مقامی نامہ نگار کے مطابق، پشاور میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کامیاب کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات حراست میں لے لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے شارجہ جانے والی پرواز سے ایک مسافر کے پیٹ سے 4 چرس سے کیپسول بر آمد کئے ہیں، انٹی نارکوٹکس نے کامیاب کارروائی کے دوران بنوں سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب پشاور رِنگ روڈ پر انٹی نارکوٹکس نے کارروائی کرتے ہوئے کار سے 21 کلو 600 گرام چرس قبضے میں لی لے۔ اس حوالے سے ترجمان اے این ایف کا کہنا تھا کہ پشاور سے مانسہرہ چرس اسمگل کر نے والے پشاور کے دو رہائشیوں کو گرفتار کر لیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button